قومی دارالحکومت دہلی کے شاہ آڈیٹوریم سول لائن میں منعقد تقریب Bharat Gaurav Sports Award program میں مہمان خصوصی کے طور پر سماجی کارکن وی پی ٹنڈن موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت سریندر کالی رمن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔
اس تقریب میں کلدیپ لوہیا باڈی بلڈنگ، سونو جان مینز فزیک، مینک پوار فٹنس آئیکون، امرت پہلوان، راجندر سجوان اسپورٹس جرنلزم، دنیش سنگھ اسوال باڈی بلڈنگ سمیت 11 افراد کو بھارت گورو کھیل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
![Bharat Guru Sports Award: نوئیڈا میں بھارت گورو کھیل ایوارڈ کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/athletescoachessportsenthusiastsandjournalistswereawardedthebharatgurusportsaward-up-noida-upur10010_28112021174621_2811f_1638101781_9.jpg)
وہیں 21 لوگوں کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس میں جگروپ سنگھ راٹھی، سہدیو سنگھ بالیاں، ماتا سرسوتی مہلاوت، لال رام بھاگیل، سکھبیر سندھو، ونود پہلوان، سورج سین، فیروز خان، سنجیو دتہ باکسنگ، سریندر کالی رمن، جگروپ سنگھ راٹھی وغیرہ شامل رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: خواتین کے لیے قانونی خواندگی پروگرام کا انعقاد
بیسٹ ریسلنگ اسپورٹس اکیڈمی کا ایوارڈ پرتاپ اسکول کھرکھوڈہ، بیسٹ فیمیل ریسلنگ اکیڈمی کا ایوارڈ سونکر اکھاڑہ دہلی، بیسٹ نیوٹریشن کنسلٹنٹ کا ایوارڈ سیما انٹل کو دیا گیا، ریاستی سطح پر جئے بھگوان کوچ اور سوم ویر سانگوان کو ہریانہ گورنمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔