ETV Bharat / state

دہلی: بینکویٹ ہال اور ہوٹلوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے - مالز، ریستوراں، مذہبی مقامات

دہلی کے بینکویٹ ہال اور ہوٹلوں کو ہسپتال سے منسلک کیا جائے گا اور ڈاکٹرز وہاں رہنے والے مریضوں کا علاج کریں گے۔

دہلی: بینکویٹ ہال اور ہوٹلوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:19 PM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔ انلاک کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انلاک 1 کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے مالز، ریستوراں، مذہبی مقامات وغیرہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اس وقت دہلی میں بینکویٹ ہال اور ہوٹلوں کو نہیں کھولا جائے گا۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مطابق، دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیس کے پیش نظر آنے والے وقتوں میں بہت سارے ہوٹلوں اور بینکویٹ ہالوں کو ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دہلی: بینکویٹ ہال اور ہوٹلوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد دہلی کو انلاک کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کے ریستوراں، مالز اور مذہبی مقامات پیر سے کھولے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کی نئی گائڈلائن کا عمل کرتے ہوئے دہلی حکومت 8 جون سے مذہبی مقامات، مال اور ریستوراں کھولنے جا رہی ہے۔ لیکن بینکویٹ ہال اور ہوٹل نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل دہلی حکومت کے چیف سکریٹری وجئے دیو نے تمام ضلعی کلکٹروں کو اپنے اپنے علاقوں میں بینکویٹ ہالوں، اسٹیڈیم وغیرہ کی فہرست پیش کرنے کو کہا تھا۔ تاکہ حکومت وہاں کورونا مریضوں کے لیے بیڈ کے بندوبست پر غور کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.