نئی دہلی: دہلی پولیس نے مشرقی دہلی کے شاستری پارک میں واقع ایک سرکاری اسکول کے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر کے خلاف دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی حمایت میں فلیکس بینر لگانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے ایک شہری دیواکر پانڈے کی شکایت کی بنیاد پر دہلی ڈیفیسمنٹ آف پبلک پراپرٹی ایکٹ 2007 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے گیٹ پر کچھ ڈیسک لائے گئے اور داخلی دروازے پر مسٹر سسودیا کی حمایت میں ایک فلیکس بینر لگایا گیا۔ ایسا کرکے اسکول کی جائیداد کا غلط استعمال کیا گیا اور طلبہ کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا۔
دریں اثنا، سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ کارکن طلباء سے مسٹر سیسودیا کے حق میں لکھنے کو کہہ رہے ہیں۔ بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے اس ویڈیو کے بارے میں ٹویٹ کیاکہ 'ہاں، یہ ہمارے نوٹس میں ہے اور میں نے پہلے ہی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ امید ہے کہ وہ ایکشن لیں گے۔' واضح رہے کہ بی جے پی نے جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ دہلی حکومت نے گرفتار منیش سسودیا کی حمایت میں ریلی نکالنے کے لیے سرکاری اسکولوں میں 'آئی لو منیش سسودیا ڈیسک' قائم کیا ہے، جسے عآپ حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔ دوسری طرف، دہلی کی ایک عدالت نے سنیچر کو سسودیا کی سی بی آئی تحویل میں دو دن کی توسیع کر دی۔ سی بی آئی نے آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو ایکسائز پالیسی کیس میں سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Liquor Policy Case منیش سیسودیا کی سی بی آئی حراست میں دو دنوں کی توسیع
یواین آئی