اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جب نگم بودھ گھاٹ پر ارون جیٹلی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت بابول سپریو اور پتنجلی کے ترجمان ایس کے تجاراوالا کا موبائل فون چوری ہوگیا۔
چوروں نے بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان دو لوگوں کے ساتھ 11 لوگوں کی بھی موبائل فونز چوری کر لیے۔
تجاراوالا نے ٹوئیٹ کیا کہ گزشتہ شام کو ان کے ساتھ 10 افراد کے موبائل فونز کھو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما اور آسنسول سے رکن پارلیمان بابل سپریو کا بھی فون چوری ہوگیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دہلی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جہاں سب ارون جیٹلی کو آخری خراج تحسین پیش کررہے تھے۔ وہیں کچھ لوگ بھیڑ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں سپریو سمیت 5 لوگوں نے شکایت درج کرائی ہے۔ معاملے کو درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔