ETV Bharat / state

سوشل میڈیا سے 'بابا کا ڈھابہ' راتوں رات مشہور

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 6:28 PM IST

نئی دہلی کے مالویہ نگر میں واقع بابا کا ڈھابہ جو راتوں رات سوشل میڈیا کے ذریعہ پورے ملک میں مشہور ہوگیا۔سوشل میڈیا میں پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کے بعد اب بابا کے ڈھابہ میں لوگوں کی ایک لمبی قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب مالویہ نگر میں واقع اس ڈھابہ پر پہنچی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔

بابا کا ڈھابہ
بابا کا ڈھابہ

کہتے ہیں ہر چیز کی اپنی صفت اور برائی ہوتی ہے۔ویسے ہی جہاں سوشل میڈیا منفی خبر اور پوسٹ شیئر کرنے کی وجہ سے بدنام ہے وہیں اب اسی سوشل میڈیا میں دہلی کے مالویہ نگر کے ایک بزرگ جوڑے کی ویڈیو وائرل ہونے سے سوشل میڈیا کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

بابا کا ڈھابہ

گزشتہ روز سوشل میڈیا میں 'بابا کا ڈھابہ ' نام سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔اس ویڈیو میں ایک بزرگ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے سسکتے ہوئے نظر آرہا ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے بزرگ جوڑے کے ڈھابے کے باہر لوگوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے اور تو اور ان کے ڈھابے میں آنے والے صرف دہلی کے لوگ ہی نہیں شامل ہیں بلکہ دیگر ریاست کے لوگ بھی ان کے ڈھابے میں آرہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم بھی بابا کا ڈھابہ پہنچی تو ہم نے دیکھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بابا کے ڈھابے کے باہر موجود ہیں۔جہاں کچھ لوگ بزرگ جوڑے کے ساتھ تصویر کھینچوا رہے ہیں تو کچھ ان کی مدد کے لیے آرہے ہیں، اس کے ساتھ لوگ ڈھابے پر کھانا کھانے کے لیے بھی پہنچ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کی مدد سے یہ بزرگ جوڑا ایک ہی دن میں پورے دنیا میں مشہور ہوگیا ۔مالویہ نگر کے ہی ایک چھوٹے سے گھر میں کانتا پرساد اپنی اہلیہ بادامی دیوی، دو لڑکے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھر پر کمانے والا شخص میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔اس لیے گزشتہ 30 برسوں سے وہ ڈھابہ چلا رہے ہیں۔ڈھابے پر ان کی اہلیہ بادامی دیوی کھانا بنانے میں انکی مدد کرتی ہیں۔

کانتا پرساد نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے انہیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اتنی پریشانیوں کا سامنا انہوں نے کبھی نہیں کیا تھا۔لاک ڈاؤن کے قبل ڈھابے میں لوگ کھانا کھانے کے لیے آتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد جب ڈھابہ کھولا تو کوئی کھانا کھانے نہیں آرہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں صبح روزانہ 6 بجے اپنے ڈھابے پر پہنچ جاتے ہیں اور ان کی اہلیہ سبزیاں کاٹتی ہیں اور پھر وہ سبزی بنانا شروع کرتے ہیں۔روزانہ دال چاول، سبزی اور روٹی بنائی جاتی ہے۔

کانتا پرساد کی اہلیہ بادامی دیوی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد کھانا جسیے بناتے تھے وہ شام تک ویسے ہی رکھا رہتا تھا کھانا کھانے کے لیے کوئی گاہک نہیں آتا تھا، کئی بار کھانا خراب ہوجاتا تھا، سبزیاں کٹی ہوئی خراب ہوجاتی تھی اور انہیں پھر پھینکنا پڑتا تھا۔لیکن آج پوری زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ آج صبح 12 بجے تک ہی سارا کھانا ختم ہوگیا۔

وہیں کانتا پرساد نے ان تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی مدد کی اور ان سے ملاقات کرنے کے لیے آئے۔انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ وائرل ہوئی ان کی ویڈیو کے لیے اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ان کی آواز لوگوں تک پہنچائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.