بابا رام دیو نے کہا کہ طلبا کو ہر وقت احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہر وقت آزادی کے نعرے لگانا، گاندھی، نہرو والی آزادی، بھگت سنگھ والی آزادی کی بات ہوتی ہے، تو سمجھ آتا ہے کہ جب جناح والی آزادی کےنعرے لگاتے ہیں تو یہ غداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء عوامی تحریک اور حکومتی مخالفت کے ساتھ ساتھ قومی تعمیر میں اپنا کردار نبھائیں۔ ہر وقت مخالفت نہیں کرنا چاہیے۔ اس سے ملک کی شبیہہ متاثر ہورہی ہے۔
بابا رام دیو نے کہا کہ جتنا یہ ملک بی جے پی اور مودی کا ہے ، اتنا ہی سب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ملک میں بڑے مسائل ہیں۔ ملک کو اس سمت میں کس طرح آگے لے جائے ، یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔