ETV Bharat / state

Azam Khan Hospitalised اعظم خان کی طبیعت اچانک بگڑی، اسپتال میں داخل - سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد آج صبح تقریباً 3 بجے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔ Azam Khan Admitted to Hospital

اعظم خان کی طبیعت اچانک بگڑنے پر اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 11:55 AM IST

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو پیر کے روز اچانک طبیعت بگڑنے پر دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایس پی رہنما کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایس پی رہنما محمد اعظم خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پیر کی صبح تقریباً 3 بجے دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ رام پور صدر حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ریاستی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اکتوبر کے شروع میں اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں عدالت کی طرف سے تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اسمبلی سے ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Azam Khan Suffered Heart Attack اعظم خان کو دل کا دورہ پڑا، اسپتال میں داخل

اعظم خان کے خلاف اپریل 2019 میں رام پور میں تعینات انتظامی اہلکاروں، وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ایک انتخابی میٹنگ کے دوران سنگین الزامات لگانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران اعظم خان پر ملک کوتوالی علاقے کے کھٹا نگریہ گاؤں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قبل ازیں الہ آباد ہائی کورٹ نے مئی 2022 میں اعظم خان کو اس معاملے میں عبوری ضمانت دی تھی جو وقف بورڈ کی جائیداد کی زمین پر غلط قبضے سے متعلق تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.