ETV Bharat / state

Shaheen Bagh Councilor Wajid Khan: شاہین باغ کو بدنام کرنے کی کوشس، واجد خان

پیر کے دن دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں ایم سی ڈی کی ناکام کوشش کے بارے میں بارے میں مقامی کوںسلر واجد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ کو بدنام کرنے کی یہ ایک سوچھی سمجھی سازش ہے۔ Shaheen Bagh Councilor Wajid Khan۔

author img

By

Published : May 10, 2022, 8:05 PM IST

Shaheen Bagh Councilor Wajid Khan
Shaheen Bagh Councilor Wajid Khan

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ Shaheen Bagh میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارپوریشن کا پیلا پنجہ پہنچنے پر مقامی لوگوں میں زبردست اشتعال رہا آخر کار ساڑھے چار گھنٹے کی مشقت کے بعد مقامی لوگوں کے شدید احتجاج کی وجہ سے جنوبی میونسپل کارپوریشن کا بلڈوزر خالی ہاتھ واپس چلا گیا۔ اس دوران علاقے میں ریپڈ ایکشن فورس اور دہلی پولیس کے اہلکار کثیر تعداد میں علاقے میں تعینات تھے۔ اس سلسلے میں مقامی وارڈ کونسلر واجد خاں Wajid Khan Shaheen Bagh نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ شاہین باغ میں کسی طرح کا کوئی غیر قانونی تجاوز نہیں ہے، اسے بی جے پی سیاست کا اڈہ بنارہی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

واجد خاں نے کہا کہ یہاں جو بھی چھوٹے موٹے تجاوزات تھے اسے یہاں کے عوامی نمائندوں کی مداخلت کی وجہ سے ہٹا لیا گیا۔ لیکن ایس ڈی ایم سی انکروچمنٹ کا بہانہ بناکر مسلم علاقوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

عام آدمی پارٹی کے رکن کونسلر واجد خان نے کہا کہ بغیر نوٹس دیئے کارپوریشن کے لوگ یہاں غریبوں کے مکانات کو توڑنے کے لیے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی محنت ومشقت کے بعد غریب آدمی گھر بناتا ہے لیکن بی جے پی کے لوگ اسے پانی میں ملانے کا کام کررہے ہیں۔ وہ بھی صرف اس لیے کہ تاکہ عوامی مسائل سے لوگوں کو بھٹکایا جاسکے۔ واجد خاں نے کہا کہ اگر کارپوریشن کو لگتا ہے کہ شاہین باغ میں غیر قانونی تجاوزات ہوئے ہیں تو وہ انہیں فہرست فراہم کرے وہ خود ان تجاوزات کو ہٹانے کا کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.