ETV Bharat / state

آپ امیدوار آتشی کیوں رو پڑیں؟ - gautam ghambir

نئی دہلی کے مشرقی پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار گوتم گھمبیر کے ذریعے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی مارلینا کے خلاف قابل اعتراض پمفلٹ تقسیم کرنے پر آج آتشی پریس کانفرنس کے دوران روپڑیں۔

آپ امیدوار آتشی کیوں رو پڑیں؟
author img

By

Published : May 9, 2019, 5:17 PM IST

آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا' میں گوتم گھمبیر سے ایک ہی سوال کرتی ہوں کہ اگر وہ مجھ جیسی خاتون کو شکست دینے کے لیے اس حد تک گر سکتے ہیں تو انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے حلقے کی خواتین کی حفاظت کس طرح کر سکیں گے'۔

آپ امیدوار آتشی کیوں رو پڑیں؟

عام پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا کے ہمراہ آتشی نے گھمبیر پر الزام عائد کیا ' ان کی ایماء پر دہلی کے کرشنا نگر، وشواس نگر اور دیگر علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں'۔

حالانکہ گوتم گھمبیر نے عام آدمی پارٹی کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

دوران کانفرنس منیش سسودیا نے ذرائع ابلاغ کو مذکورہ پمفلٹ کی نقل فراہم کی۔

'آتشی مارلینا-اپنے امیدوار کو جانیے' کے عنوان سے مذکورہ پمفلٹ کو علاقائی اخبارات کے ساتھ تقسیم کیا گیا۔

آتشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا' گھمبیر نے ان کے خلاف نہایت تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کیا اور منیش سسودیا اور اروند کیجریوال کو 'کتے' سے تعبیر کیا'۔

خیال رہے کہ آتشی دوران پریس کانفرنس مذکورہ پمفلٹ پڑھتے پڑھتے رو پڑیں، جس کے بعد منیش سسودیا نے پفلٹ کے بقیہ حصوں کو پڑھا۔

سسودیا نے کہا ' گھمبیر کو شرم آنی چاہیے اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے'۔

اسی دوران دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا' میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ گھمبیر اس حد تک گر سکتے ہیں۔ اگر یہی سوچ قائم رہی تو خواتین خود کو کس طرح محفوظ تصور کریں گی۔ آتشی حوصلہ قائم بنائے رکھیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ گھڑی آپ کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔ آپ کو ان ہی طاقتوں کے خلاف لڑائی لڑنا ہے'۔

دوسری طرف گوتم گھمبیر نے ٹوئٹ کرکے کہا' اگر عام آدمی پارٹی نے اس الزام کو ثابت کردیا تو میں ابھی اسی وقت اپنی امیدواری واپس لے لوں گا۔ '۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.