ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں گرلز شیلٹر ہوم میں 57 نابلغ لڑکیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبروں کے حوالے سے سپریم کوٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا۔
جسٹس ایل ناگیشورا راؤ، جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس ایس کے روندر بھٹ کی بنچ نے گرلزشیلٹر ہومز میں کورونا وبا کے متاثرین سے متعلق ازخود نوٹس معاملہ ویڈیو کانفرنسنگ کی سماعت کرتے ہوئے اترپردیش، پنجاب، بہار، اتراکھنڈ اور تری پورہ کو جمعہ تک رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے یوگی حکومت کو کانپور گرلز شیلٹر ہوم میں نابالغ لڑکیوں کے کوروناسے متاثر ہونے سے متعلق الگ سے ایک حلف نامہ داخل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: کول بلاک نیلامی: جھارکھنڈ کی عرضی پر سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی
عدالت نے اصلاح اطفال گھروں میں کورونا وائرس کے لئے ایڈووکیٹ گروور اگروال کو 'نیائے متر'مقرر کیاہے۔ کیس کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔
اس سے قبل تمل ناڈو کے شیلٹر میں کورونا متاثرین بچوں کے بارے میں جسٹس راؤ نے وہاں کے وکیل سےجاننے کی کوشش کی تھی۔ تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بالاجی سرینواسن پیش ہوئے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شیلٹر ہوم میں کورونا وائرس سے متاثر تمام لڑکیاں اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں اور وہ دوبارہ شیلٹر ہوم میں واپس آگئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ان شیلٹر ہومز میں کوئی لڑکی کورونا سے متاثر نہیں ہے۔