عام دنوں میں یہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی تھی، بازار میں الیکٹرانک مصنوعات کی فروخت کے لیے ایسی صدائیں لگتی ہیں جیسے سبزی منڈی ہو۔
کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بازار بند ہو گیا تھا، جو اب دھیرے دھیرے کھل رہا ہے۔ جمعہ کے روز اس بازار میں عام دنوں جیسے منظر نظر آئے۔ دکانوں میں رش اور صارفین کی بھیڑ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازار شروع ہوگیا ہے، امید ہے کہ اب دھیرے۔ دھیرے ٹھیک ہوجائے گا۔
گلوبل الیکٹرانک کے مالک سنیل گور نے بتایا کہ 'نہرو پلیس میں چینی الیکٹرانک مصنوعات بہت زیادہ فروخت ہوتی ہیں کیونکہ وہ سستی ہوتی ہیں مگر کورونا وائرس اور چین سے چپقلش کی وجہ سے مصنوعات درآمد ہونا بند ہوگئی ہیں۔'
ایک اور دکاندار نے بتایا کہ بازار کی حالت صحیح نہیں ہے۔ یہ مارکٹ سستی مصنوعات کے لیے جانی جاتی ہے مگر بذات خود یہ بازار بہت مہنگا ہے۔
دکانوں کا کرایہ لاکھوں میں ہوتا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ہمیں جو نقصان ہوا ہے، اس کی بھرپائی بہت مشکل ہے۔