ETV Bharat / state

Aryadan Muhammed Demise آریادن محمد نے ہمیشہ سیکولر اقدار کو برقرار رکھا - آریادن محمد کا انتقال

کیرالہ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر آریادن محمد (87) کا کوزی کوڈ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ جس پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Aryadan Muhammed Passes Away

Aryadan Muhammed Demise
آریادن محمد کا انتقال
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 1:30 PM IST

ترواننت پورم: آر محمد کے انتقال پر کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'سابق وزیر اور آٹھ بار ایم ایل اے رہ چکے اے محمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہوں۔ معاشرے کی نبض پکڑنے کا علم، ترقی پسند اور سیکولر نقطہ نظر کے ساتھ خدمت نے انہیں سب کا پسندیدہ بنایا۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ Veteran Congress Leader Aryadan Muhammed dies

اس کے علاوہ کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے بھی آریادن محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'مسٹر محمد ایک ایسے سیاستداں تھے جن کا پس منظر کیرالہ میں بائیں محاذ کی حمایت اور مخالفت میں تھا۔ ایک ممتاز ایم ایل اے کے طور پر انہوں نے ہمیشہ سیکولر اقدار کو برقرار رکھا اور ریاستی اسمبلی میں اپنے دلائل پیش کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے اہلخانہ کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ کے سابق وزیر آریادن محمد (87) کا کوزی کوڈ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ آریادن محمد نے 1952 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1958 سے کے پی سی سی کے رکن رہے۔ وہ کوزیکوڈ اور ملاپورم اضلاع کے ڈی سی سی صدر اور کے پی سی سی جنرل سکریٹری کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ آئی این ٹی یو سی کی مختلف ٹریڈ یونینوں کے عہدیدار تھے۔

ٹریڈ یونین سرگرمیوں کے ذریعے فعال سیاست میں آنے والے آریادن محمد تین وزارتوں میں وزیر رہے۔ ان کی پیدائش نیلمبور میں 1935 میں ہوئی۔ انہوں نے 1952 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1958 سے کے پی سی سی کے رکن رہے۔ وہ کوزیکوڈ اور ملاپورم اضلاع کے ڈی سی سی صدر اور کے پی سی سی جنرل سکریٹری کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ آئی این ٹی یو سی کی مختلف ٹریڈ یونینوں کے عہدیدار تھے۔

سنہ1977 میں وہ نیلمبور سے پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ 1980، 1987، 1991، 1996، 2001، 2006 اور 2011 میں نیلمبور سے مسلسل قانون ساز اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔ آریادن 1980 میں نینار کی کابینہ میں وزیر محنت اور جنگلات تھے۔ وہ اے کے انٹونی کی کابینہ میں محنت اور سیاحت کے وزیر تھے۔ اومن چانڈی کی کابینہ میں انہوں نے بجلی کا محکمہ سنبھالا۔ آریادن ایک غیر متزلزل رہنما تھے، جنہوں نے یو ڈی ایف کے رکن ہونے کے باوجود ملاپورم میں مسلم لیگ کے خلاف جدوجہد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.