ETV Bharat / state

Delhi Security اگر دہلی کو محفوظ نہیں بنا سکتے تو لیفٹننٹ گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، کیجریوال - دہلی سیکورٹی

دارالحکومت دہلی میں جرائم میں غیر معمولی اضافہ پر اروند کیجریوال نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر دہلی کو محفوظ نہیں بنا سکتے تو لیفٹننٹ گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔' Arvind Kejriwal slams lg

اگر دہلی کو محفوظ نہیں بنا سکتے تو لیفٹننٹ گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، کیجریوال

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 4:22 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہاں کے باشندوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ اروند کیجریوال نے یہاں پرگتی میدان سرنگ میں چلتی کار سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا، "لیفٹیننٹ گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ کسی ایسے شخص کو ایل جی بنائیں جو دہلی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کر سکے۔ اگر مرکزی حکومت دہلی کو محفوظ نہیں بنا سکتی تو یہ ذمہ داری ہمارے حوالے کر دیں۔ ہم آپ کو دکھادیں گے کہ کس طرح ایک شہر کو اس کے شہریوں کے لیے محفوظ و مامون بنایا جائے۔" انہوں نے حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا تھا جس میں دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہلی میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی مجرمانہ وارداتوں کی وجہ سے دہلی کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور ہر شخص خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ چیف منسٹر نے لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے گئے اپنے خط میں دہلی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ پرگتی میدان سرنگ کے اندر بدمعاشوں نے ہفتہ کے روز ایک کار میں سوار تاجر سے پستول دکھا کر دو لاکھ روپے والا بیگ لوٹ لیا تھا۔ اب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار جرائم پیشہ گروہ ڈکیتی کی واردات کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kejriwal On Sisodia سسودیا کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ، وزیر اعلی کیجریوال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.