مالدیپ حکومت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’’ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی خودمختار اور آزاد ملک کو ضرورت کے مطابق اپنے قانون میں ترمیم کرنے کا حق ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے جموں وکشمیر کے خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے آئینی قرارداد اور ریاست کے دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ’جموں وکشمیر نوتشکیل بل 2019‘ کو منگل کو منظوری دے دی۔
ہندوستان کے اس اقدام پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔