ETV Bharat / state

'سرحد پر صورتحال قابو میں ہے' - آرمی چیف

آئی ایم اے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی سلامی لینے آئے آرمی چیف ایم ایم نروانے نے چین کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات چیت کی۔

'سرحد پر صورتحال قابو میں ہے'
'سرحد پر صورتحال قابو میں ہے'
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 4:27 PM IST

آرمی چیف ایم ایم نروانے نے کہا کہ 'چین کی سرحد پر صورتحال قابو میں ہے۔ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔'

آرمی چیف نے آئی ایم اے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر کہا کہ 'میں وطن عزیز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ چین کی سرحد پر صورتحال ہمارے قابو میں ہے۔'

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس کا آغاز رواں ماہ 6 جون کو کمانڈر سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگ سے ہوا تھا۔ بات چیت کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سرحد پر صورتحال معمول پر ہے۔'

'سرحد پر صورتحال قابو میں ہے'

آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مستقل مذاکرات سے حالات معمول پر آ جائیں گے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'چین اور بھارت دونوں جانب سے ڈس انگیجمنٹ کیا جارہا ہے۔ ہم نے شمال میں دریائے گلوان ڈس انگیجمنٹ کیا۔ ہماری گفتگو جاری رہے گی۔

آرمی چیف جنرل نروانے نے بھارت ۔ نیپال تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں۔ ہمارے نیپال کے ساتھ جغرافیائی، تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ ہمارے نیپال کے ساتھ بھی مضبوط انسانی تعلقات ہیں۔ مستقبل میں بھی ہمارے تعلقات مستحکم رہیں گے۔'

آرمی چیف نے جموں و کشمیر میں ہونے والے واقعات کے بارے میں کہا کہ 'گزشتہ ہفتہ 10 دن میں ہمیں وہاں بڑی کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ 10-15 دنوں میں جموں و کشمیر میں 15 سے زیادہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.