ETV Bharat / state

پانچ سالہ ارندم نے 13 سیکنڈ 7 ڈیسی سیکنڈ میں 100 باکسنگ پنچز مارکر عالمی ریکارڈ بنایا - وجندر سنگھ اور میری قوم

ارندم نامی بچے نے 13 سیکنڈ 7 ڈیسی سیکنڈ کے اندر تیز رفتاری سے 100 باکسنگ پنچز مارکر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

پانچ سالہ ارندم نے 13 سیکنڈ 7 ڈیسی سیکنڈ میں 100 باکسنگ پنچز مارکر عالمی ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:36 AM IST

Updated : Jul 10, 2021, 12:19 PM IST

دارالحکومت دہلی میں ارندم نامی بچے نے 13 سیکنڈ 7 ڈیسی سیکنڈ کے اندر تیزی کے ساتھ 100 باکسنگ پنچز مار کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ پانچ سالہ ارِندم کا کہنا ہے کہ وہ باکسنگ کو پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صبح ڈیڑھ گھنٹے اور شام ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کرتے ہیں۔ وجیندر سنگھ اور میری قوم ارندم کے پسندیدہ باکسر ہیں۔ ارندم کا کہنا ہے کہ میں ایک بڑا باکسر بننا چاہتا ہوں۔ ارندم ابھی فرسٹ کلاس میں ہے۔ دوسری طرف ارندم کی خواہش ہے کہ میری قوم اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنائیں۔

پانچ سالہ ارندم نے 13 سیکنڈ 7 ڈیسی سیکنڈ میں 100 باکسنگ پنچز مارعالمی رکارڈ بنایا

ارندم کے والد بتاتے ہیں کہ جب وہ پانچ سال کا تھا تو میں اس کے لیے پنچنگ بیگ لے کر آیا تھا۔ وہ کئی بار کہا کرتا تھا کہ پاپا میرے لئے پنچنگ بیگ لیکر آئیے۔ اس کے بعد اس نے پریکٹس شروع کردی۔ ایسے ہی ایک دن میں نے نیوز پیپر میں دیکھ کر اس سے کہا کہ بیٹا دیکھو، اس نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے، پھر اس نے یہ بھی کہنا شروع کردیا کہ میں بھی ورلڈ ریکارڈ بناؤں گا۔'

ANI tweet
اے این آئی ٹویٹ

اس کے بعد اس نے پریکٹس شروع کردی، جب وہ تھک جاتا تھا تو میں اس کو منع کرتا تھا کہ ابھی رہنے دیجیے، لیکن وہ پریکٹس کرتا رہتا تھا۔ جب کورونا کے دوران لاک ڈاؤن ہوا تو میں نے ارندم کو گھر پر ٹریننگ دی۔ وہ گھر میں خود ہی مسلسل پریکٹس کرتا رہا۔

ارندم کے والد نے بتایا کہ میں بھی ایتھلیٹکس کھیلتا تھا، لیکن اس کے بعد میں زخمی ہوگیا، پھر میں نے کھیلنا چھوڑ دیا۔ اب میں نے ایک اکیڈمی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جہاں وہ ٹریننگ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی: قومی سیکنڈری اسکول اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے

اس کے بعد گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے بتایا کہ آپ مجھے ایک ویڈیو بناکر بھیجیے، جسے ہماری ٹیم دیکھے گی۔ میں نے ٹیم کو ایک ویڈیو بھیجی۔ اس کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ آپ کے بیٹے کا سلیکشن ہوگیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی شرٹس اور سرٹیفکیٹ ارندم کو بھیجے۔

Last Updated : Jul 10, 2021, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.