ETV Bharat / state

جامعہ میں آن لائن پری پی ایچ ڈی پریزنٹیشن کی منظوری - اکیڈمک کونسل

اکیڈمک کونسل کے توسط سے جامعہ کے وائس چانسلر نے 20 جولائی تک پی ایچ ڈی کے طلباء کو اپنے تحقیقی مقالے کو پیش کرنے کی مہلت دی ہے۔ اس کے ساتھ، پی ایچ ڈی سیمینار سے پہلے پریزنٹیشنز آن لائن کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

جامعہ میں آن لائن پری پی ایچ ڈی پریزنٹیشن کی منظوری
جامعہ میں آن لائن پری پی ایچ ڈی پریزنٹیشن کی منظوریجامعہ میں آن لائن پری پی ایچ ڈی پریزنٹیشن کی منظوری
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:09 AM IST

پی ایچ ڈی میں ریسرچ کرنے والے طلباء کو جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایک بڑی راحت ملی ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر جامعہ کی وائس چانسلر نے 20 جولائی تک پی ایچ ڈی طلباء کو اکیڈمک کونسل کے ذریعہ دیئے گئے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنا تھیسز پیش کرنے کی مہلت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایچ ڈی سیمینار سے قبل پریزنٹیشنز آن لائن کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

وہیں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ قومی لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 20مارچ تک جن پی ایچ ڈی ریسرچ طلباء کے کورس کی مدت ختم ہو رہی ہے، وہ اپنا مقالمہ (تھیسز) 20 جولائی تک جمع کر سکیں گے۔ حالانکہ اضافی وقت دینے پر انہیں اسکالرشپ نہیں دی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی وائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر پی ایچ ڈی سیمینار سے پہلے کی پریزنٹیشن آن لائن کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلا پریزنٹیشن ہونا چاہئے جس میں تمام فیکلٹی آن لائن حاضر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی اس سیمینار کے انعقاد کے سلسلے میں ضروری آن لائن نوٹیفکیشن بھی جاری کی جانی چائیے، جس میں اسکالر کا نام، مضمون کا نام، تاریخ، پتہ، یو آر ایل سمیت ہر چیز کے بارے میں تفصیلی معلومات ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پری۔ پی ایچ ڈی سیمینار کی پریزنٹیشن کے ذریعے بہتری لانے کے لئے تجاویز طلب کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ جو اسکالر اس سیمینار کی پریزنٹیشن آن لائن مکمل کرے گا، اسے ڈائریکٹر کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ حالانکہ پی ایچ ڈی تھیسس کی ہارڈ کاپی یونیورسٹی قوانین کے تحت جمع کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.