ETV Bharat / state

Delhi State Haj Committee دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی درخواست پر آج ہمدرد انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سے منسلک حکیم عبدالحمید سینٹری اسپتال کی انتظامیہ نے آج حج بیت اللہ 2023 کے انتظامات میں اپنی جانب سے تعاون فراہم کرنے کے لیے تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی

author img

By

Published : May 13, 2023, 10:30 PM IST

دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج بیت اللہ 2023 کے لیے انتظامات کا سلسلہ بدسطور جاری ہے اور حج کمیٹی اس سلسلے میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ میں مصروف ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی درخواست پر آج ہمدرد انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سے منسلک حکیم عبدالحمید سینٹری اسپتال کی انتظامیہ نے آج حج بیت اللہ 2023 کے انتظامات میں اپنی جانب سے تعاون فراہم کرنے کے لیے تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی

اس طرح حج انتظامات کو بہتر سے بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی افرادی قوت میں تین خاتون اسٹاف کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ان تینوں خاتون اسٹاف کی خدمات واپسی حج فلائٹ کے اختتام تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال کے ساتھ رام لیلا میدان کا دوسری بار دورہ کیا اور گذشتہ دورے پر ایم سی ڈی کے مختلف محکموں کے افسران کو حج بیت اللہ 2023 کے لیے رام لیلا میدان میں لگنے والے حج کیمپ کے لیے ایم سی ڈی کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کی ہدایات کے مطابق شروع کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 رواں برس نہ حج سستا ہوا نہ ہی مفت میں درخواست لی گئی، حکومت نے حاجیوں کو گمراہ کیا!

اس موقع پر ایم سی ڈی کے موجودہ افسران کو وقت پر تمام کاموں کی تکمیل کی مزید ہدایت جاری کی۔ آج ہی کوثر جہاں نے حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے ہمراہ کناٹ پلیس علاقہ میں واقع سعودی ایئر لائنس کے دفتر میں متعلقہ افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی کی اور سعودی ایئر لائنس کی جانب سے عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات کو یقینی بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.