ETV Bharat / state

دلت نوجوانوں کی رہائی کے لیے نیشنل کمیشن سے اپیل - satvinder singh hira

ادی دھرم مشن نے دہلی پولیس کی جانب سے رام لیلا میدان سے گرفتار کیے گئے 96 دلت نوجوانوں کی رہائی کے لیے نیشنل کمیشن فار شیڈولڈ کاسٹ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

سنت ستویندر سنگھ ہیرا
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:52 PM IST

آل انڈیا ادی دھرم مشن کے قومی صدر سنت ستویندر سنگھ ہیرا نے ایک بیان میں بتایا کہ ادی دھرم سماج کی سنگت کے گرفتار کیے گئے 96 نوجوانوں کو رہا کروانے کے لیے نیشنل کمیشن فار شیڈولڈ کاسٹ نئی دہلی کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اگست کو آل انڈیا ٓدی دھرم مشن شری گورو روی داس سادھو فرقوں کے سنت سماج کی قیادت میں گورو روی داس سبھائیں، بھگوان والمیکی سبھائیں، بہوجن سماج پارٹی اور امبیڈکر جتھے بندیوں کے کارکن دہلی کے رام لیلا میدان میں تاریخی قدیم شری گورو روی داس مندر کو توڑے جانے اور گو رو روی داس جی کی بے حرمتی کرنے کی مخالفت میں پرامن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

لیکن دہلی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرہ کر رہے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
سنت ہیرا نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور مندر کی تعمیر نو کی جائے۔

واضح رہے کہ 10 اگست 2019 کو ڈی ڈی نے تغلق آباد میں ست گورو روی داس جی کا مندر گرا دیا گیا تھا ۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.