دارالحکومت دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے حکومت ہر طرح کی ممکنہ کوشش کررہی ہے اور وزیر ماحولیات گوپال رائے اس کے لیے جنگی پیمانے پر مہم چلارہے ہیں۔ 'ریڈ لائٹ گاڑی آف مہم جاری ہے۔ اس کے باوجود دیوالی کے مدنظر حکومت اینٹی کریکرز مہم 25 اکتوبر سے شروع کرنے والی ہے۔
اس کے تحت حکومت کی ممانعت کے باوجود پٹاخوں کا ذخیرہ اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ دہلی میں حکومت کی ممانعت کے باوجود کچھ لوگ ایسے ہیں جو پٹاخے رکھ رہے ہیں اور بیچ رہے ہیں۔ متعلقہ ضلعی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ نیز ایس ڈی ایم کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کا محکمۂ ماحولیات ایک بار دہلی پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی جائے گی اور اس سمت میں سخت کارروائی کرنے کی تیاری کرے گی۔
گوپال رائے نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دہلی حکومت دیوالی منانے کی اجازت نہیں دیتی۔ دیوالی چراغوں سے منائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی کا پٹاخوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ پٹاخے نہ جلائیں اور چراغ جلائیں تاکہ دہلی روشن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عام لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
اینٹی کریکرز مہم کا براہ راست مطلب دہلی کی آلودگی ہے۔ اس وقت دارالحکومت دہلی میں حکومت کی جانب سے ایسی کئی مہمات چلائی جا رہی ہیں جنہیں آلودگی کم کرنے کے ارادے سے شروع کی گئی ہے۔
وزیر ماحولیات گوپال رائے کا کہنا ہے کہ اس وقت دہلی کے تمام عہدیداروں کی محنت کے ساتھ ساتھ ان مہمات میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام ایس ڈی ایم مقامی سطح پر لوگوں سے رابطہ قائم کرکے لوگوں کو ان مہمات سے آگاہ کریں گے۔