ETV Bharat / state

احتجاج کے مدنظر دہلی پولیس کی گشت - طلبا وطالبات اور مظاہرین زخمی ہوئے

دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے گشت کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے گشت کی

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 10:43 AM IST

شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف مظاہروں کے درمیان دہلی پولیس الگ الگ علاقوں میں پیدل گشت کر رہی ہے۔

جنوب مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع کے کچھ حصوں میں مظاہروں کے بعد دوسرے تمام اضلاع میں دہلی پولیس پیدل گشت کر رہی ہے۔ امن کمیٹی کے ساتھ مختلف علاقوں میں باقاعدہ میٹنگز ہو رہی ہیں۔

کچھ حساس علاقوں میں دہلی پولیس فلیگ مارچ بھی کر رہی ہے۔
امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ عام لوگوں سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ افواہوں پر توجہ ​​نہ دی جائے اور پولیس تشدد پھیلانے والوں کی تصدیق کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔

مغربی دہلی کے ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس نے تھانہ کھیالہ کے علاقہ میں امن کمیٹی کے ممبروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی، جس کے بعد علاقے میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

دہلی پولیس کے مطابق ابھی تک آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دہلی کے سیلم پور اور جعفرآباد علاقوں میں پائے جانے والے تشدد کے سلسلے میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ادھر اتوار کے روز جامعہ نگر علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران متعدد طلبا وطالبات اور مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔ اس احتجاج میں کم از کم تین بسوں کو نذر آتش کیا گیا اور دیگر عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کی تفصیلات طلب

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.