دارالحکومت دہلی کے آزاد پور منڈی میں پھلوں کے کاروباری بدر عالم جو کورونا سے متاثر ہو گئے تھے جن کی پچھلے کچھ روز سے دہلی کے گنگارام ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ لیکن پیر کے روز ان کی موت ہو گئی۔
کورونا انفیکشن کی وجہ سے منڈی میں یہ 5 ویں موت ہے، جس سے تاجروں میں دہشت اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
منڈی میں ایک فروٹ تاجر کی موت کے بعد منڈی کے منتخب ممبر انیل ملہوترا نے کہا کہ 'افسوس کی بات ہے کہ آج ہم کورونا کی وجہ سے منڈی کے 5 وے ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔
منڈی میں کورونا بحران روکنے میں انتظامیہ غفلت برت رہی ہے، اے پی ایم سی ابھی بھی سوئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 'منڈی کے چیئرمین عادل خان جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔