ETV Bharat / state

انیل چودھری دہلی کانگریس کے صدر منتخب

دہلی پردیش کانگریس میں ایک ردوبدل ہوا ہے۔ پٹ پڑ گنج سے سابق رکن اسمبلی انیل چودھری کو دہلی کانگریس کا صدر بنایا گیا ہے ، جبکہ سبھاش چوپڑا کی بیٹی شیوانی چوپڑا سمیت 5 افراد کو نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انیل چودھری دہلی کانگریس کے صدر منتخب
انیل چودھری دہلی کانگریس کے صدر منتخب
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 7:11 PM IST

سبھاش چوپڑا کے استعفی کے بعد دہلی کانگریس کمیٹی نے انیل چودھری کو صدر بنایا ہے، انیل چودھری پٹ پڑ گنج سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، ساتھ ہی 5 افراد کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سبھاش چوپڑہ دہلی کانگریس کے صدر تھے، لیکن اب انیل نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔سبھاش چوپڑا کی بیٹی شیوانی چوپڑا کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ابھیشیک دت، جے کشن، مودت اگروال اور علی حسن کو بھی دہلی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، حالانکہ گذشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی دہلی انتخابات میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے بعد سبھاش چوپڑا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

شیوانی چوپڑا کال کاجی اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑ چکی ہے، حالانکہ عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتیشی سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد پارٹی نے انہیں نائب صدر منتخب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.