ETV Bharat / state

امت شاہ ٹی وی چینلز پر ایوان کی سکیورٹی لیپس کی بات کرتے ہیں لیکن ایوان میں بات کرنے تیار نہیں: کانگریس - کانگریس کی بی جے پی حکومت پر تنقید

Congress target Amit Shah on Parliamnet security breach قومی دار الحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں سنگین کوتاہی کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں ہنگامہ کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کررہی ہیں۔

Parliamnet security breach
Parliamnet security breach
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 16, 2023, 7:04 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی لیپس کا معاملہ بہت سنگین ہے اور جب تک مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے پر دونوں ایوانوں میں بیان نہیں دیتے تب تک پارلیمنٹ کا کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس چل رہا ہے اور وزیر داخلہ کو اس معاملے پر ممبران پارلیمنٹ کے سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔ سیکورٹی لیپس کے معاملے پر دونوں ایوانوں میں جواب دینا ہوگا اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

  • गृह मंत्री अहंकारी हैं।

    वो सदन की सुरक्षा के चूक के मामले में TV चैनल के शो में बात करते हैं।

    लेकिन वही बात वो सदन के अंदर बोलने को तैयार नहीं हैं।

    INDIA के सांसदों ने यह मांग की है कि गृह मंत्री सदन में बयान दें, लेकिन सरकार ने इसे माना नहीं है।

    इस वजह से दो दिन से सदन की… pic.twitter.com/6fSpljanJy

    — Congress (@INCIndia) December 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں آئیں اور اس حوالے سے جو بیانات باہر دے رہے ہیں اس کا جواب دیں۔ جب تک وزیر داخلہ دونوں ایوانوں میں بیان نہیں دیتے، دونوں ایوانوں میں کام ہونے کا بہت کم امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ متکبر ہیں۔ وہ ٹی وی چینلز کے شوز میں ایوان کی سکیورٹی لیپس کی بات کرتے ہیں لیکن ایوان کے اندر وہی بات کہنے کو تیار نہیں۔ انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں بیان دیں لیکن حکومت نے اسے قبول نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو دن تک نہ چل سکی۔ ملک کے وزیر داخلہ ٹی وی چینل پر جا کر پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر بات کرتے ہیں لیکن ایوان میں کچھ کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ " امت شاہ اس واقعہ میں بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہا کے کردار سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ پہلے حکومت نے اسے معمولی واقعہ قرار دیا تھا لیکن پھر پارلیمنٹ میں داخل ہونے والوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں قانون (یو پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ملک کی سلامتی سے جڑا ایک سنگین معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں: جو سرکار اپنی سنسد کو محفوظ نہیں رکھ سکتی دیش ان کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں: منوج جھا

مزید پڑھیں: لوک سبھا میں سکیورٹی چوک پر ارکان پارلیمنٹ نے کیا دیکھا اور کیا کہا؟

اس دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کی طرف سے بنائی گئی پارلیمنٹ کی نئی عمارت دنیا کی سب سے محفوظ عمارت ہے، لیکن اس واقعہ کے بعد یہ دعویٰ بھی مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ پر دو بار حملہ ہوا اور دونوں بار بھارتیہ جنتا پارٹی مرکز میں برسراقتدار تھی۔

  • The government is trying to downplay the egregious security breach that took place yesterday. Minister Prahlad Joshi is claiming that this entire incident is only within the Lok Sabha Speaker’s domain.

    At the same time, the Delhi Police has filed UAPA cases accusing the…

    — K C Venugopal (@kcvenugopalmp) December 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.