ETV Bharat / state

Mahindra Group Announce to Recruit Agniveers: اگنی ویروں کو مہندرا کمپنی میں ملازمت کا موقع - اگنی ویروں کے لیے مہندرا گروپ کا بڑا اعلان

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہروں کے درمیان مہندرا گروپ نے اگنی ویروں کو اپنی کمپنی میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ Recruitment of Agniveers in Mahindra Group

Recruitment of Agniveers in Mahindra Group
اگنی ویروں کو مہندرا کمپنی میں ملازمت
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 12:04 PM IST

نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ چار سال کی سروس کے بعد اگنی ویروں کو مہندرا گروپ میں کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا نے اگنی پتھ اسکیم پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپننے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'اگنی پتھ اسکیم کے تحت تربیت یافتہ نوجوانوں کو مہندرا گروپ میں بھرتی کیا جائے گا۔ Protests Against Agnipath Scheme

Courtesy: twitter
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان 14 جون کو کیا گیا تھا اس کے بعد سے مسلسل اس اسکیم کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں پُرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس اسکیم میں پنشن ختم کر دی گئی ہے جبکہ سروس کو صرف چار سال تک محدود کر دیا گیا ہے جو کہ اچھی بات نہیں۔ فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند طلباء کا سوال ہے کہ وہ چار سال بعد ریٹائر ہو کر کیا کریں گے؟ Agneepath Scheme for Army Recruitment

آنند مہندرا کا اعلان: آنند مہندرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد جس طرح کے تشدد ہو رہے ہیں اس سے میں افسردہ اور مایوس ہوں۔ پچھلے سال جب اس اسکیم پر غور کیا جا رہا تھا تب میں نے کہا تھا کہ اگنی ویر کو جو نظم و ضبط اور مہارت ملے گی وہ اسے قابلِ روزگار بنا دے گی۔ Mahindra Group Announce to Recruit Agniveers آنند مہندرا نے مزید لکھا کہ 'مہندرا گروپ اس طرح تربیت یافتہ، قابل نوجوانوں کو اپنے یہاں بھرتی (نوکری) کا موقع فراہم کرے گا۔ آنند مہندرا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ اگنی ویر کو کمپنی میں کیا عہدہ دیں گے؟ اس پر انہوں نے لکھا کہ 'لیڈرشپ کوالیٹی(قیادت کا معیار)، ٹیم ورک اور فزیکل ٹریننگ کی وجہ سے اگنی ویر کی شکل میں انڈسٹری کو مارکیٹ کے لیے تیار پیشہ ور افراد ملیں گے۔ یہ لوگ انتظامیہ، سپلائی چین مینجمنٹ کا کام کہیں بھی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف فوج میں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے امیدواروں نے آج بھارت بند کی کال دی ہے جسے اپوزیشن کی بھی حمایت حاصل ہے۔ بھارت بند کے پیش نظر ریلوے مستعد ہے اور کسی بھی طرح کے تششد سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ آر پی ایف اور جی آر پی کو مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

بھارت بند کے دوران بہار کے ان 20 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گیم جہاں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تشدد ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کا جنتا دربار بھی منسوخ کر دیا ہے۔ بھارت بند کے دوران دہلی این سی آر میں مظاہرے کے امکان کے پیش نظر پولیس انتظامیہ مستعد ہے۔ نوئیڈا میں دفعہ 144 لاگو ہے اور سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ Agniveers Get Job in Mahindra Company

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.