امانت اللہ خان کے ساتھ وقف بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ حمال اختر، رکن رضیہ سلطانہ اور ان کے حامی بھی موجود رہے۔
واضح ہو کہ دو روز قبل ہی محکمہ ریونیو سے وقف بورڈ کے لیے ایم ایل اے زمرہ سے الیکشن کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ریٹرننگ افسر کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17اگست ہے جبکہ 18اگست کو اسکروٹنی ہوگی اور 19 تاریخ کو نام واپس لیا جاسکے گا جس کا امکان نہ کے برابر ہے جبکہ انتخاب ہونے کی صورت میں 25 اگست کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔
کیونکہ عام آدمی پارٹی کے علاوہ کسی دیگر پارٹی سے مسلم رکن اسمبلی نہیں ہونے کی وجہ سے اس بات کا بھی امکان ہے کہ سابق چیئرمین بلا مقابلہ ہی رکن اسمبلی زمرہ سے دہلی وقف بورڈ کے لیے ممبر منتخب ہوجائیں اور ان کے مقابلہ کوئی دیگر رکن اسمبلی پرچہ نامزدگی داخل نہ کرے ایسی صورت میں 19 تاریخ کو ہی الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ امانت اللہ خان جب دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین تھے۔ تب متعدد دفعہ پھر سے چئیرمین بننے سے انکار کرتے رہے ہیں باقاعدہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے کیمرے پر انہوں نے یہ بات کہی تھی لیکن اب جب تاریخ کا اعلان کیا گیا تو پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امانت اللہ خان سب سے پہلے ایم ایل اے ہیں۔
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے لیے امانت اللہ خاں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان
دہلی وقف بورڈ کے ممبر کے لیے ایم ایل اے زمرہ سے آج اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان نے علی پور ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرایا۔