ETV Bharat / state

امانت اللہ خان ایک بار دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب

دہلی وقف بورڈ میں نومنتخب چیئرمین کا انتخاب آج مکمل ہو گیا ہے۔ امید کے مطابق اوکھلہ حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو تیسری بار چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

amanatullah khan elected as chairman of delhi waqf board
امانت اللہ خان ایک بار دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 8:00 PM IST

امانت اللہ خان رکن اسبملی زمرے سے اکلوتے امیدوار تھے جنہیں وقف ممبران میں شامل کیا گیا تھا۔ اس لیے قیاس آرائیاں تھی کہ انہیں ہی چیئرمین منتخب کیا جائے گا تاہم آج بلا مقابلہ انہیں چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ 9 ماہ سے خالی پڑے دہلی وقف بورڈ چیئرمین کے عہدہ کے لیے ریاستی حکومت کے محکمہ مالیات سے انتخاب کی تاریخ کا اعلان گذشتہ سات اکتوبر کو ہی کیا گیا تھا۔

delhi waqf board
دہلی وقف بورڈ

لیکن قانونی اڑچن کی وجہ سے یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ اور جب نامینیشن مکمل ہوا تو محمد اقبال نامی ایک شخص نے چیئرمین کے انتخاب پر اعتراض کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر دی تاہم ہائی کورٹ نے شنوائی کرتے ہوئے نومبرکی 19 تاریخ تک چیئرمین کے انتخاب پر روک لگا دی تھی لیکن 19 نومبر سے قبل ہی محمد اقبال نے اپنی عرضی واپس لے لی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی وقف بورڈ میں چیئرمین کا عہدہ خالی پڑا تھا، جس کی وجہ سے وقف ملازمین کی تنخواہیں اور بیوہ خواتین و آئمہ حضرات کو ملنے والی مالی مدد کے ساتھ ساتھ دفتر کا کام کاج بھی پوری طرح سے بند ہو گیا تھا اور ملازمین ہڑتال پر چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

دہلی: وزیر اعلی کا کل جماعتی اجلاس سے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال

اب جب دہلی وقف بورڈ کو تقریباً 9 ماہ کے بعد چیئرمین مل گیا ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ تمام پریشانیوں کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.