ETV Bharat / state

Amanat Ullah Meets Madni امانت اللہ خان نے مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی - امانت اللہ خان رکن اسمبلی اوکھلا

عام آدمی پارٹی کے اوکھلا حلقہ سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سے دہلی میں واقع جمعیت کے دفتر میں ملاقات کی۔ Amanatullah Khan Member of Assembly Okhla

Amanat Ullah Meets Madni
Amanat Ullah Meets Madni
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 9:28 AM IST

ایم سی ڈی انتخابات میں ہار کے بعد امانت اللہ خان کی مولانا ارشد مدنی سے ملاقات

نئی دہلی: دہلی میں رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل بھی عام آدمی پارٹی کے سینیر رہنما گوپال رائے، ممبر آف پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دہلی ایم سی ڈی Delhi MCD Election کے ڈپٹی میئر کے امیدوار آل محمد اقبال نے بھی جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں مولانا ارشد مدنی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس دوران ان کے احوال دریافت کرنے کے لیے نہیں جا سکے تھے، تاہم اب ان کی طبیعت دریافت کرنے کے لیے ان کے دفتر پہنچا۔ Amanat Ullah Khan Meets Maulana Arshad Madni

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ ملک کے موجودہ حالات سے متعلق اور مسلمانوں کے سامنے پیش آنے والے تمام مسائل پر بھی تقریباً ایک گھنٹہ تک گفتگو ہوئی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم رہنماؤں کی یاد کیوں آرہی ہے تو اس سوال کے جواب میں امانت اللہ خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، میں پہلے بھی اپنے تمام رہنماؤں سے ملاقات کرتا رہا ہوں اور میری فوٹو اور ویڈیوز اکثر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ دیکھنے کو ملتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں پرانی دہلی کے علاوہ تمام سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، چاہے وہ اوکھلا کی ابوالفضل اور ذاکر نگر کی سیٹ ہو یا پھر شمال مشرقی دہلی کی سیلم پور حلقہ اسمبلی سے چوہان بانگر اور کبیر نگر کا علاقہ، ان تمام سیٹوں پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ پرانی دہلی کے جامع مسجد، سیتارام بازار، چاندنی محل بلی ماران اور قریش نگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ Delhi Muslims Prefer Congress Over AAP۔ یہ بھی یاد رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سے ہی مسلم علاقوں میں کیجریوال حکومت کے خلاف ناراضگی تھی۔ انتخابات میں بھی شمال مشرقی دہلی کے عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے کیجریوال حکومت کو یہ بتایا ہے کہ 'اگر کیجریوال کو مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے تو انہیں بھی عام آدمی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران یہ واضح ہوگیا کہ مسلمانوں نے ایک بار پھر سے کانگریس کے امیدواروں پر اپنا بھروسہ جتایا ہے۔ وہیں اسد الدین اویسی کی سیاسی جماعت اے آئی ایم آئی ایم ایک بار پھر مسلمانوں کا ووٹ اپنی طرف کھینچ پانے میں ناکام رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی عام آدمی پارٹی کے سینیر رہنما گوپال رائے، ممبر آف پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دہلی ایم سی ڈی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار آل محمد اقبال نے جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کو مسلم اکثریتی علاقوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کے بعد سے ہی عام آدمی پارٹی کا مسلمانوں کے تئیں رویہ کافی نرم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی فسادات اور تبلیغی جماعت پر ان کے رویہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ اب اسی لیے اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے عام آدمی پارٹی مسلم رہنماؤں کے ذریعے اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.