ETV Bharat / state

چالان کاٹنے کےساتھ ماسک بھی تقسیم کر رہی ہے دہلی پولیس

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:39 PM IST

دہلی پولیس انلاک-1 کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے والے لوگوں کے مسلسل چالان کاٹ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضروت مندوں میں ماسک بھی تقسیم کر رہی ہے۔ ماسک نہ پہنے پر اب تک ہزاروں لوگوں کے چالان کاٹے جا چکے ہیں۔

delhi police is distributing masks along with cutting the challan
چالان کاٹنے کے ساتھ ساتھ ماسک بھی تقسیم کر رہی ہے دہلی پولیس

ملک میں جب سے انلاک-1 شروع ہوا ہے تب سے سڑکوں پر لوگوں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح دہلی کی سڑکوں پر بھی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر لوگ ماسک پہن کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں، لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ماسک پہنے بغیر باہر نکل رہے ہیں۔ دہلی پولیس ایسے لوگوں کے خلاف مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ دہلی پولیس نے اب تک 12 ہزار 188 افراد کے ماسک نہ پہننے اور سماجی دوری کی پیروی نہ کرنے کے چالان کاٹے ہیں۔

دہلی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انلاک-1 میں دی گئی نرمی کے بعد جو لوگ قواعد پر عمل نہیں کرتے ہیں ان کے چالان کاٹے جا رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے مختلف علاقوں میں ایسے 813 افراد کے چالان کیے گئے۔

پولیس افسر نے کہا کہ ایک طرف دہلی پولیس ماسک نہ پہننے پر لوگوں کے چالان کاٹ رہی ہے۔ وہیں، دوسری طرف مستحق افراد میں ماسک بھی مسلسل بانٹے جا رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے مختلف علاقوں میں 1 ہزار 746 ضرورت مندوں میں ماسک تقسیم کیے گئے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ گذشتہ 10 دنوں میں دہلی پولیس نے کل 39 ہزار 918 افراد میں ماسک تقسیم کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.