ETV Bharat / state

'آئندہ چھ ماہ میں تمام مسائل حل ہوں گے'

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے فیروزپور جھرکہ اسمبلی حلقہ میں پانی کا بحران ہے۔پینے کا پانی ہو یا پھر فصلوں کی سینچائی کے لیے نہر کا پانی علاقہ میں دونوں نہیں ہے۔بنارسی ڈرین کے پمپ گزشتہ چالیس برسوں سے تبدیل نہیں کیے گئے۔

'آئندہ چھ ماہ میں تمام مسائل حل ہوں گے'
'آئندہ چھ ماہ میں تمام مسائل حل ہوں گے'
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 9:24 PM IST

بجلی، پانی اور سینچائی کے پانی جیسے مسائل پر نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے رکن اسمبلی مامن خان انجینئر سے بات چیت کی۔

'آئندہ چھ ماہ میں تمام مسائل حل ہوں گے'

رکن اسمبلی مامن خان انجینئر نے کہا کہ میں نے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سے بلا تاخیر ان تمام مسائل کو حل کرانے کے لیے کوشش تیز کردی ہے، اور علاقے کے درجنوں گاؤں میں پہلی مرتبہ پانی پہنچا ہے، اور باقی کاموں کے لیے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ کے 80 گاؤں کے لیے 263 کروڑ کا منصوبہ یہاں چل رہا ہے۔اس کو حکومت نے 31 مارچ تک پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کا مسئلہ بھی دو سال سے التواء میں تھا اس کے لیے میں نے 13 جولائی کو وزیر اعلی ہریانہ سے ملاقات کی۔جہاں سے مثبت جواب آیا ہے۔رکن اسمبلی نے بتایا کہ آنے والے چھ مہینوں میں بیشتر مسائل کو حل کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.