ETV Bharat / state

Remarks on Prophet Muhammad آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 9:51 PM IST

پیغمبر اسلامﷺ کی ذات گرامی تمام مسلمانوں کو اُن کے اپنے وجود اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہے اس لیے اُن کی شان میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔Remarks on Prophet Muhammad

راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی Maulana Khalid Saifullah Rahmani نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی ذات گرامی تمام مسلمانوں کو اُن کے اپنے وجود اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہے اور اُن کی شان میں گستاخی کسی بھی مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ Demand for action against BJP leader Raja Singh

انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست قائدین نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبہ تبصرہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی ایک تازہ مثال حیدرآباد کے بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ BJP Leader T Raja Singh کا ہے جو اپنے نازیبہ تبصرہ کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ایسے بدزبان لوگوں پر لگام لگانے کے لیے مؤثر قانون بنائے یا پہلے سے جو قانون موجود ہیں اس کی پوری قوت کے ساتھ نافذ کرے۔ مولانا رحمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور ملزمین کو سزا تک پہنچانے کے لئے قانون کی طاقت کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:

مولانا رحمانی نے مزید کہا کہ 'مستقبل قریب میں ربیع الاول کا مہینہ آرہا ہے، اس کو تعارف پیغمبر کا مہینہ بنایا جائے'۔ مسلم تنظیمیں، مدارس، مسجدوں کے ذمہ داران قرب و جوار کے غیر مسلم بھائیوں کو مدعو کرکے اُن کے سامنے حضور صلیﷺ کی حقیقی اور سچی سیرت پیش کریں، کیوں کہ جہالت کا اندھیرا بُرا بھلا کہنے سے ختم نہیں ہوگا، اس وقت ختم ہوگا جب سچائی کا چراغ روشن کر دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.