دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ پر واقع انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں آج آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے بینر تلے ملک کے موجودہ حالات اور ہمارا لائحہ عمل کے عنوان کل ہند کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی 18 ریاستوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی،اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مولانا توقیر رضا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے مد نظر مسلمانوں کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو آندولن کرنا چاہیے، مولانا توقیر رضا نے اپنے ولولہ خیز انداز میں کہا کہ اگر ہمت ہے تو تاج محل کی کھدائی کر کے دکھائیں، انہوں نے تاج محل کے ساتھ ساتھ لال قلعہ پر بھی بلڈوزر چلانے کی بات کہی۔ Maulana Tauqeer Raza's Challenge to Anti-Social Elements
توقیر رضا نے حکومت سماج دشمن عناصر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو تاج محل کو کھود کر دکھاؤ، ہم بھی دیکھیں کہ کتنی ہمت ہے اور دنیا کو بھی دکھائیں کہ آپ کتنے ایماندار ہو۔
کل ہند کانفرنس میں شرکت کرنے آئے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپورو آنند نے گیان واپی مسجد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو پہلے ہی روز سروے کی کارروائی کو روکنا چاہیے تھا، لیکن سپریم کورٹ نے دیر کرکے یہ حالات پیدا کر دیا ہے کہ اب گیان واپی مسجد میں پولیس بیٹھی ہے۔
مزید پڑھیں:Gyanvapi Masjid Case: ‘ہندو سماج کے بیدار ہونے کا وقت آگیا‘ گیان واپی مسجد معاملہ پر مولانا توقیر رضا کی پریس کانفرنس
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سرگرم رکن قاسم رسول الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1991 ایکٹ آنے کے بعد ہمیں امید تھی کہ اب کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا لیکن گذشتہ دنوں ملک میں جس طرح سے نفرت پھیلائی گئی اس کے بعد مشاورت نے اس بات کو محسوس کیا کہ وقت اس بات کا تقاضا کر رہا ہے کہ ملک میں حالات اب 1964 جیسے ہی ہیں، جب بھی مشاورت نے اسی طرح کا اجلاس منعقد کرکے ملک میں حالات بہتر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اسی لیے آج یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔