ETV Bharat / state

مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار سے کانگریس کی اعلی کمان سمیت تمام رہنما ندارد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 5:11 PM IST

Updated : Nov 11, 2023, 5:18 PM IST

ایک دور تھا جب مولانا ابوالکلام ازاد کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا تھا جب ان کی وفات ہوئی انہیں شاہجہانی جامع مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا اس کے بعد ان کی یوم پیدائش پر سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو بھی ان کے مزار پر حاضری دینے پہنچا کرتے تھے۔

مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار سے کانگریس کی اعلی کمان سمیت تمام رہنما ندارد
مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار سے کانگریس کی اعلی کمان سمیت تمام رہنما ندارد

مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار سے کانگریس کی اعلی کمان سمیت تمام رہنما ندارد

دہلی: ایک دور تھا جب مولانا ابوالکلام ازاد کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا تھا جب ان کی وفات ہوئی انہیں شاہجہانی جامع مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا اس کے بعد ان کی یوم پیدائش پر سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو بھی ان کے مزار پر حاضری دینے پہنچا کرتے تھے۔ صدر جمہوریہ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ ان کی یوم پیدائش پر بھیجا جاتا تھا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بھی ان کے مزار پر پھول بھیجا کرتے تھے لیکن دھیرے دھیرے یہ سلسلہ کم ہوتا چلا گیا اور اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ کوئی بھی بڑا رہنما ان کے یوم پیدائش پر ان کے مزار پر نہیں آتا۔

یوں تو کانگریس مولانا ابو الکلام آزاد کو اپنا رہنما مانتی ہے اور مانے بھی کیوں نہیں آخر مولانا ابو الکلام آزاد دو دفعہ کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں بھارت کے پہلے وزیر تعلیم ہونے کا بھی شرف حاصل ہے۔ وہ بھارت کے سابق صدر جمہوریہ کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ جس پارٹی کے لیے مولانا ابو الکلام آزاد نے اپنی ساری زندگی صرف کردی وہی پارٹی آج انہیں بھلا بیٹھی ہے۔

واضح رہے کہ جب ہندوستان تقسیم ہو رہا تھا تب مولانا ابو الکلام آزاد ہی تھے جنہوں نے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں سے اپیل کی تھی اور انہیں بھارت میں رہنے کے لیے کہا تھا ان کی تاریخی تقریر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے جس میں انہوں نے بھارت میں ہی رہنے کی نات کی تھی انہیں بھارت کے مسلمانوں کا ایک اعظیم رہنما سمجھا جاتا تھا جو نہ صرف مذہبی تعلیم میں مہارت رکھتے تھے بلکہ ان کی دسترس ماڈرن ایجوکیشن پر بھی کمال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: World Urdu Day آج علامہ اقبالؒ کا یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو

لیکن افسوس تو اس بات کا ہے کہ اب نہ تو انہیں مسلمانوں نے یاد رکھا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں نے دونوں ہی انہیں بھلا بیٹھے ہیں ایسے میں مولانا ابو الکلام آزاد کا مزار اپنی حالت پر آنسو بہا رہا ہے۔

Last Updated : Nov 11, 2023, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.