ETV Bharat / state

مودی نے غلام نبی آزاد کی ستائش آج سے پہلے کب کی تھی؟ - اکشے کمار کی جانب سے پوچھے گئے سوال

بالی ووڈ اداکار اور مسٹر کھلاڑی کے نام سے فلمی دنیا میں مشہور اکشے کمار نے 2019 میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک انٹرویو لیا تھا۔ جو کافی موضوع کا بحث بنا تھا۔ اس انٹرویو میں مودی نے اکشے کے ساتھ اپنی زندگی اور اپنے تجربات کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا تھا۔

مودی نے غلام نبی آزاد کی ستائش آج سے پہلے کب کی تھی؟

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 1:46 PM IST

انٹرویو کے دوران اکشے کمار کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا حزب اختلاف میں آپ کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں کئی سارے دوست ہیں جس میں انہوں نے کانگریس کے سرکردہ رہنما غلام نبی آزاد کا نام لیا تھا۔

مودی نے غلام نبی آزاد کی ستائش آج سے پہلے کب کی تھی؟

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوان بالا میں آج کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کی آج جم کر ستائش کی، ان کی خوبیوں کا اعتراف کیا اور دو مختلف واقعات کا تذکرہ کیا جب وہ دونوں گجرات اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے۔ موقع تھا راجیہ سبھا سے غلام نبی آزاد کی وداعی کا۔ آج غلام نبی آزاد اپنی مدت کار پوری کرکے راجیہ سبھا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

انٹرویو میں مودی نے اکشے سے کہا تھا کہ 'غلام نبی آزاد اور میں اچھے ساتھی ہیں۔ سال میں ایک دو بار ساتھ میں کھانا بھی کھاتے ہیں'۔

انٹرویو کے دوران مودی نے ایک واقعے کا تذکرہ کیا تھا جب وہ وزیراعظم نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت پہلے میں پارلیمنٹ گیا تھا اور وہاں غلام نبی آزاد اور میں دوستانہ انداز میں بات چیت کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے باہر آرہے تھے کہ میڈیا کے نمائندوں نے پوچھا کہ آپ تو آر ایس ایس والے ہیں تو غلام نبی آزاد کے ساتھ آپ کی دوستی کیسے؟

مودی نے کہا کہ آزاد نے صحافیوں کو اس وقت بڑا اچھا جواب دیا: انہوں نے کہا کہ 'باہر جو آپ سوچتے ہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔ تمام پارٹیوں کے رہنما ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیںۭ'۔

آج راجیھہ سبھا میں مودی نے کہا کہ غلام نبی آزاد نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ بھارت کی سیاسی، سماجی، تہذیبی اور ثقافتی باریکیوں سے بخوبی واقف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا غلام نبی آزاد ایوان کے کام کاج کے تئیں حد درجہ مخلص رہے۔ وہ ہمیشہ اپنے کام کو ایمانداری سے کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے لئے جماعت سے زیادہ ملک اہم تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایک کھلے ذہن والے انسان ہیں جو ہمیشہ مثبت خیالات کو ترجیح دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.