ETV Bharat / state

آخر اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کب تک؟

آزادی سے قبل اردو بولنے والوں میں تمام مذاہب کے لوگ شامل تھے لیکن اب اس زبان کو صرف مسلمانوں تک ہی محدود کر دیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ آزادی کے بعد سے اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جاتا رہا ہے۔

اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کب تک؟
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 11:47 PM IST

اردو زبان کو دہلی کی دوسری سرکاری زبان ہونے کا اعزاز حاصل ہے لیکن دیگر زبانوں کی طرح جو مقام اسے ملنا چاہیے تھا وہ نہیں مل سکا۔

دہلی حکومت کے زیرانتظام 1030 اسکول ہیں جن میں 794 اسکولز میں اردو کے 'ٹی جی ٹی' کی اسامیہ خالی ہیں لیکن محض 300 اسکول میں ہی اردو پڑھائی جا رہی ہے۔ باقی 394 اسکول میں نہ تو اردو پڑھانے کا کوئی بندوبست کیا گیا اور نہ ہی اسامیوں کی بھرتی کی گئی۔

اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کب تک؟

ٹی جی ٹی کے لیے 1029 اسامیاں ہیں لیکن محض 57 ٹیچرز کی تقرری کی گئی ہے۔ جبکہ 303 گیسٹ ٹیچرز اور 38 اردو اکیڈمی کے ٹیچرز ہیں جو اردو کے طلباء کو پڑھاتے ہیں۔ اگر ان سب کو بھی جوڑ لیا جائے تو اس کے بعد بھی 631 اسامیا ٹی جی ٹی اردو کی خالی پڑی ہوئی ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ اردو طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک 97 ہزار طلباء اردو میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جبکہ بارہویں جماعت تک یہ تعداد ایک لاکھ 530 طلباء تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ اعداد و شمار محض 300 اسکولوں کے ہیں جہاں اردو کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اگر سبھی اسکولز میں اردو کی تعلیم دی جائے تو یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

Intro:اردو کو دہلی کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود وہ مقام نہیں مل پایا جو اسے ملنا چاہیے تھا اس کی وجہ وہ لوگ ہیں جو اردو سے نفرت کرتے ہیں اور اس زبان کو کسی ایک طبقہ تک ہی محدود کرنا چاہتے ہیں. دہلی حکومت میں 1030 اسکول ہیں جس میں 794 اسکولز میں اردو کے ٹی جی ٹی اسامیہ خالی ہیں لیکن محض 300 اسکول میں ہی اردو پڑھائی جا رہی ہے باقی 394 اسکول میں نہ تو اردو سے روبرو کرایا گیا نہ ہی پڑھانے کا کوئی بندوبست کیا گیا اور نہ ہی اس سے متعلق اسامیوں کی بھرتی کی گئی. ٹی جی ٹی کے لیے 1029 پوسٹ دلّی حکومت میں ہیں لیکن محض 57 پرماننٹ ٹیچرز کی ہی تقرری کی گئی ہے. خواہ 303 گیسٹ ٹیچرز اور 38 اردو اکیڈمی کے ٹیچرز ہیں جو اردو کے طلباء کو پڑھاتے ہیں. اگر اس سب کو بھی جوڑ لیا جائے تو اسکے بعد بھی 631 اسامیہ ٹی جی ٹی اردو کی خالی پڑی ہوئی ہیں. اچھی بات یہ ہے کہ اردو طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ابھی چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک 97 ہزار طلباء اردو میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ بارہویں جماعت تک یہ تعداد ایک لاکھ 530 طلباء تک پہنچ جاتی ہے. یہ اعدادوشمار اس وقت ہے جب محض 300 اسکولوں میں ہی اردو پڑھائی جاتی ہے اگر سبھی اسکولز میں جہاں اردو کی سیٹیں ہیں وہاں اردو پڑھائی جائے تو یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر جائے گی.

Body:ملک آزادی سے قبل ادرو پڑھنے والوں نہ صرف مسلمان شامل تھے بلکہ بھارت ہندوستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ شامل تھے لیکن اب اس زبان کو صرف مسلمانوں تک ہی محدود کر دیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ آزادی کے بعد سے اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جاتا رہا ہے.

Conclusion:بائٹ منظر علی خان، صدر ظرف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.