پرائیویٹ ایئر لائنز، جنہوں نے اپنے گھریلو نیٹ ورک پر 15 اپریل سے بکنگ قبول کی ہے، اس نے اپنے صارفین کو بتایا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ پوری رقم واپس کر سکیں اس لیے صارفین 'کریڈٹ شیل' استعمال کر سکتے ہیں۔
انڈیگو ایئر لائنز نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا کہ کووڈ 19 کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت میں انڈیگو کی تمام پرواز میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایئر لائنز نے اپنے صارفین سے ایک نوٹ میں کہا کہ 'ہم ریزرویشن کو منسوخ کرنے کے مرحلے میں ہیں لیکن آپ کی ٹکٹ کی رقم پی این آر میں کریڈٹ شیل کی شکل میں محفوظ ہے جو اگلے پانچ تا سات دن میں آپ کے ساتھ بانٹ دی جائے گی۔'
اسپائس جیٹ نے بھی اسی طرح کا رہنما خطوط جاری کیا ہے اور کہا کہ 'منسوخی کے خلاف نئی بکنگ کروانے کے لیے صارفین کریڈٹ شیل آپشن کا استعمال کر کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ 4 مئی سے مرحلہ وار پروازوں کی کارروائی دوبارہ شروع کرے گی اور اس کے بعد کے مہینوں کے دوران آپریٹنگ استعداد میں اضافہ ہوگا۔