ETV Bharat / state

شاہین باغ میں اے آئی ایم آئی ایم کی ممبر سازی مہم

قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم علاقوں میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مہاراشٹر اور بہار میں عوام کی ملی حمایت کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ملک بھر میں سرگرم ہوگئی ہے اور مسلم علاقوں میں زور و شور سے ممبر سازی مہم شروع کر رکھی ہے۔

aimim membership campaign in shaheen bagh delhi
شاہین باغ میں اے آئی ایم آئی ایم کی ممبر سازی مہم
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 9:26 AM IST

جامعہ نگر کے شاہین باغ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے اے آئی ایم آئی ایم کی خواتین کارکنان مختلف گلیوں میں کیمپ لگا کر لوگوں کو ممبر بنارہی ہیں۔

اس دوران لوگوں میں اے آئی ایم آئی ایم کے تئیں کافی دلچسپی دیکھنے کو ملی۔ کیمپ پر کثیر تعداد میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔

ممبر سازی مہم میں شامل افراد نے بتایا کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی مسلم نمائندگی سے مسلمان کافی خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ قطار در قطار لوگ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہورہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جس گلی میں کیمپ لگاتے ہیں وہاں کے لوگوں سے پہلے اجازت لیتے ہیں پھر اس کے بعد بینر دیکھ کر خودہی لوگ کیمپ آتے ہیں اور ممبر سازی حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی اے آئی ایم آئی ایم آئی ایم نے دہلی یونٹ کو مضبوط کرنے کے لیے بزنس مین معروف شخصیت کلیم الحفیظ کو صدر بنایا ہے جس کے بعد پارٹی فعال ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

تبلیغی جماعت معاملہ: غیرملکی افراد کو عدالت نے بری کیا

گزشتہ دنوں کلیم الحفیظ نے پارٹی کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل سے ملاقات کی اور آئندہ سال ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.