ETV Bharat / state

AIMIM Delhi Unit Meet On President: ایم آئی ایم کے دہلی یونٹ نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی - Attack On Asaduddin Owaisi In Up

اترپردیش میں گزشتہ روز ایم آئی ایم کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کے حوالے سے آج ایم آئی ایم کے دہلی یونٹ نے صدرجمہوریہ کو میمورنڈم سونپا۔

ایم آئی ایم کے دہلی یونٹ نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 9:23 PM IST

نئی دہلی:مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی پر گزشتہ روز غازی آباد میں ہوئے قاتلانہ حملہ کے حوالے سے آج ایم آئی ایم کے دہلی یونٹ نے صدر جمہوریت سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔

اس تعلق سے مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غازی آباد کے چھجارسی ٹول پلازہ پر میرٹھ سے دہلی واپسی کے دوران ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں نظم و نسق کی صورت حال کس حد تک خراب ہے اور غنڈوں کے حوصلے کس قدر بلند ہیں جو دن کے اجالے میں کیمروں کے سامنے گولیاں چلاتے ہیں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، یہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے اس کے پیچھے بڑی طاقتیں ہیں۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہمارے قائد کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ہم نے ایف آئی آر بھی کرائی تھی، اس میں گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن پولس نے انھیں سزا دلانے کے بجائے ضمانت پر رہا کردیا۔

مزید پڑھیں:

Asaduddin Owais Provided Z Category Security: اسدالدین اویسی کو زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی

صدر مجلس نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا ہے اس کو اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے اس لیے وہ بزدلانہ حرکتوں پر اتر آئی ہے۔ لیکن اللہ کا شیر کسی سے نہیں ڈرتے، ہم مظلوموں کی آواز ہیں ہمیں دبایا نہیں جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.