ملک میں کورونا معاملے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملک کا سب سے بڑا اسپتال ایمس بھی کورونا کو شکست دینے میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔۔ ایمس میں اب تک 55000 کورونا مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ملک کے سب سے بڑے اسپتال میں کورونا سے موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیلی ٹیکنالوجی کی مدد فراہم کی گئی ہے۔
منگل کے روز اسرائیل سفارتخانے کی جانب سے سفیر ڈاکٹر ران مالکا نے ایمس کو مصنوعی ذہانت کی تکنیک پر مبنی طبی سازو سامان مہیا کیا جو کورونا سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، وزارت خارجہ کے سکریٹری سنجے بھٹاچاریہ بھی موجود تھے۔
رامالنگم بورڈ روم کے کمرے میں ایک پروگرام کے دوران طبی سامان مہیا کیا گیا۔اس ٹیکنالوجی اور طبی آلات سے نہ صرف ایمس کو کورونا وائرس سے موثر انداز میں لڑنے میں مدد ملے گی ، بلکہ پورے صحت کے نظام کو آسانی سے چلانے میں بھی مدد ملے گی۔
ایمس کو دیئے گئے سامان میں کانٹیکٹ لینس مانیٹرنگ ایپلیکیشن، ایڈوانس میڈیکل مینیجمنٹ سسٹم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی طبی آلانت شامل ہیں۔اس میں روبوٹ بھی شامل ہیں جو ڈاکٹروں کو ان کے کام میں مدد فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر کو مریض کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔
اسرائیل نے ایمس کو کورونا سے مشترکہ طور سے مقابلہ کرنے کے معاہدے کے تحت مصنوعی ذہانت، ویڈیو آرینٹیڈ وائس آپریٹیڈ آٹونومس پرسنل آرٹیفیشیل انٹیلجینس، اسسٹنٹ روبورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بہت ساری جدید طبی مصنوعات ایسی ہیں جو مریض کے دل ، نبض، اور درجہ حرارت کو نوٹ کرسکتی ہیں۔
ساتھ ہی روبوٹ کی مدد سے پورے وارڈ میں سینیٹائز کا کام کیا جاسکتا ہے، جن مریضوں کو اچانک دل کا دورہ پڑتا ہے انہیں بھی سی پی آر دیا جاسکتا ہے۔اتنا ہی نہیں مصنوعی ذہانت پر مبنی الٹراساؤنڈ ٹکنالوجی کی مدد سے کووڈ ۔19 سے ہتر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے بتایا کہ کورونا نے پوری دنیا میں ایک ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے بھارتی حکومت اور اسرائیلی حکومت کے ذریعہ ٹیکنالوجی کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ایمس کو جدید ترین طبی آلات مہیا کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کووڈ سے متعلق اعداد و شمار، دوائیں، تجربے اور ویکسین تیار کرنے میں یہ دونوں ملک ایک دوسرے کی مددکرسکتی ہے۔
اس موقع پر بھارت میں اسرائیل کے سفیر ڈاکٹر ران ملاکا نے کہا کہ کورونا عالمی وبا ہے۔بھارت اور اور اسرائیل کے مابین سفارتی معاہدوں کے تحت ، دونوں ممالک کورونا سے نمٹنے کے لئے تکنیک کا تبادلہ کررہے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے ہم ایمس کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ ہم یہاں کام کرنے کے طریقوں سے بہت متاثر ہیں۔ دونوں ممالک مل کر کورونا سے نمٹنے کے لئے ایک موثر طریقہ تلاش کریں گے جس سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں اسرائیل دنیا میں ایک خاص پہچان رکھتا ہے۔اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکومت اور اسرائیلی حکومت نے ٹیکنالوجی کی لین دین کے تحت ایک معاہدہ طئے کیا ہے۔اسی کے تحت اسرائیل کی حکومت کی طرف سے ایمس کو جدید ترین طبی آلات مہیا کیا گیا ہے۔