ETV Bharat / state

'کسان رتھ' موبائل ایپ لانچ - زرعی اشیا کی نقل وحمل کو آسان بنانے کے مقصد سے کسان رتھ ایپ لانچ

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کو زرعی اشیا کی نقل وحمل کو آسان بنانے کے مقصد سے کسان رتھ ایپ لانچ کیا۔

کسان رتھ ‘موبائل ایپ لانچ
کسان رتھ ‘موبائل ایپ لانچ
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 10:40 PM IST

اس موقع پر تومر کے ساتھ ریاستی وزیر زراعت پرشوتم روپالا و کیلاش چودھری اور وزارت کے سکریٹری سنجے اگروال سمیت دیگر متعلقہ سینئر افسران موجود تھے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے مخلتلف ریاستوں کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ آج ہم سب کورونا وائرس بحران کے دور سے گذررہے ہیں اس لئے جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے، معمول کے مطابق چلنے والا کام متاثر ہوا ہے۔ زراعت کا کام ہمارے ملک کے لیے بہت اہم ہے،معیشت کے لحاظ سے بھی اس علاقے کی بڑی اہمیت ہے۔موجودہ بحران کے دور میں ہی،زرعی کام بھی بہت تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکوت نے زرعی کام میں رکاوٹ نہ ہو،کام متاثر نہ ہو اور کسانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو،اس لئے بیشترمراعات آغاز سے ہی اس علاقے کو دے رکھی ہیں۔،کھیتی کسانی کا کام ان دنوں زوروں پر ہے اور بہت سی ریاستوں میں کسانوں کو آمدنی بھی ہورہی ہے۔ساری رعایتوں کے باوجود زرعی مصنوعات کی نقل وحمل میں کچھ دقتیں تھیں، کیونکہ لاک ڈاؤن سے قبل نقل وحمل سے وابستہ سبھی لوگ ایک ساتھ تھے لیکن یہ نافذ ہونے سے وہ کہیں الگ الگ چلے گئے۔ جس سے پریشانی آئی۔اس لحاظ سے وزارت زراعت مسلسل کوشش کررہی تھی کہ اس مشکل بھرے دور کو کیسےحل کیا جائے اور اب کئی دنوں کی تیاری کے بعد کسان رتھ موبائل ایپ لانچ کیا گیا ہے۔

تومر نے کہا کہ یہ موبائل ایپ یقیناًپورے ملک میں زرعی مصنوعات کی آسانی سے نقل و حمل میں سنگ میل ثابت ہوگا۔پہلے ہی دن پانچ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں۔مسٹر تومر نے کہا کہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے،سبھی ریاستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنے یہاں کسانوں کے مفاد میں ایسے قدم اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.