قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پر قابو پانے کے لیے نیو دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کی جانب سے ایک نیا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس حکم نامے کے تحت پبلک مقامات پر تھوکنے اور پیشاب کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اورساتھ ہی ان پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔
این ڈی ایم سی کی جانب سے سنیچر کو جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ پالیکا کونسل کی جانب سے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے یہ بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس حم نامے کے تحت علاقے میں شراب، گٹکھا، تمباکو وغیرہ فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی، تاہم این ڈی ایم سی کے صدر دھرمیندر کے حکم پر سکریٹری امت سنگلا کی جانب سے آج حکم جاری کیے گے ہیں۔
واضح رہے کہ 15 اپریل سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، اس کے تعمیل میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے کووڈ۔19 منیجمنٹ کے لیے قومی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔
ان ہدایات کی تعمیل میں اب این ڈی ایم سی کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔