نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں گرمائی چھٹیاں گزارنے کے بعد نئی دہلی واپس ہوگئیں۔ صدر جمہوریہ نے حیدرآباد میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں قیام کیا تھا اور اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران انہوں نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اہم مندروں کے درشن بھی کیے۔ حکیم پیٹ ایئرپورٹ سے صدر جمہوریہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی واپس ہوئیں۔ راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر ریاست تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن، صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی، وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ اور میئر حیدرآباد وجے لکشمی کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں نے صدر جمہوریہ کو الوداع کیا۔ اس موقعے پر گورنر نے صدر جمہوریہ کو تصاویر کا البم اور یادگاری تحائف پیش کیے۔ After winter vacation President Draupadi returned to New Delhi
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ریاستی وزراء صدر جمہوریہ کو وداع کرنے کے لیے موجود نہیں تھے جب کہ حیدرآباد آمد پر چیف منسٹر اور تمام وزراء نے ان کا استقبال کیا تھا۔ Droupadi Murmu in Hyderabad۔ چیف منسٹر کے سی آر صدر جمہوریہ کے استقبال کے بعد تمام پروگراموں سے دور رہے۔ انہوں نے راج بھون میں گورنر کے عشائیہ اور راشٹرپتی نیلائم میں صدر جمہوریہ کے ظہرانہ میں بھی شرکت نہیں کی۔ اس سے قبل صدر جمہوریہ مرمو نے یادادری مندر کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی پوجا کی۔ مندر پہنچنے پر ان کا ویدک منتروں کے درمیان روایتی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ کی دختر ایتی شری مرمو موجود تھیں۔ صدر جمہوریہ نے مندر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن، ریاستی وزراء اندرا کرن ریڈی، جگدیش ریڈی، ستیہ وتی راتھوڑ اور مندر کے اگزیکیٹیو آفیسر نے صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ کی حیدرآباد میں آمد کے لیے خصوصی ہیلی پیاڈ تیار کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی