پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت منیش سارسوت کے طور پر ہوئی ہے اور وہ راجستھان کے اجمیر کا رہنے والا ہے۔
منیش انجینیئرنگ میں گریجویٹ ہے، پولیس نے اروند کیجریوال کو دھمکی بھرے ای میل کے بارے میں شکایت ملنے کے بعد اس کا پتہ لگایا گیا۔
واضح رہے کہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم نے ان کے سرکاری ای۔ میل اکاؤنٹ پر دھمکی بھرا میل بھیجا ہے۔ ملزم نے اطلاعات اور ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے، جبکہ اس وقت وہ بے روزگار ہے۔
پولیس نے اس کے پاس سے لیپ ٹاپ برآمد کیا ہے، جسے اس نے ای میل بھیجنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
ایسا بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ملزم ذہنی طور پر بیمار بھی ہے اور کسی سے مدد چاہتا ہے۔