ریاستی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہزاری نے کہا کہ 'بس بدخشاں صوبے سے سنیچر کی صبح کابل جارہی تھی اور راستے میں ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہوگئی اور خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ علاوہ ازیں دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں کچھ کی حالت سنگین ہے۔'
پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بس ڈرائیور زندہ ہے یا حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔