ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس اشوک کمار نے یہ تسلیم کیا کہ دہلی میں فضائی آلودگی بہت زیادہ اور زہریلی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اشوک کمار نے کہا کہ نئی دہلی میں آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہے۔
کمار نے کہا کہ ہم نے ایڈوائزری کے ذریعے عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صحت یاب رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔فضائی آلودگی کے سبب لوگوں کو سانس کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی - این سی آر کے بہت سے علاقوں میں آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس بھی 1200 کی سطح کو عبور کرچکا ہے۔ اتوار کی صبح ہلکی ہلکی بارش کی وجہ سے لوگوں کو امید تھی کہ اب فضائی آلودگی سے نجات مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
آلودگی کی تشویشناک سطح کو دیکھتے ہوئے گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) کے تمام اسکولز کو 5 نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ضلعی کلکٹر بی این سنگھ نے تمام نجی اور سرکاری اسکولز کو درجہ ایک سے 12 تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔