ETV Bharat / state

ڈی ایس ای یو میں داخلے کا عمل آج سے شروع ہوگا - etv bharat news

ڈی ایس ای یو میں تعلیمی سال 22۔2021 کے لئے سبھی گریجویٹ اور ڈپلومہ پروگراموں میں 6 جولائی سے داخلوں کا عمل شروع ہوجائے گا۔

ڈی ایس ای یو میں داخلے کا عمل آج سے شروع ہوگا

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:16 AM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت کے دلی اسکل اینڈ انٹرپریونر شپ یونیورسٹی (ڈی ایس ای یو) میں تعلیمی سال 22۔2021 کے لئے سبھی گریجویٹ اور ڈپلومہ پروگراموں میں 6 جولائی سے داخلے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

ڈی ایس ای یو کی چانسلر پروفیسر نہاریکا ووہرا نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ای یو کا مقصد مہارت کے شعبے میں تبدیلی لاکر نئے سنگ میل قائم کرنا ہیں۔

ڈی ایس ای یو کی جانب سے شروع کئے گئے سبھی کورسز انڈسٹری کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں تاکہ طلبا کا بہتر طریقے سے مہارت کا فروغ ہوسکے اور وہ اپنی مہارت سے ملک کی ترقی میں تعاون دے سکیں۔

مزید پڑھیں:دہلی: نجی اسکولوں کو فیس میں 15 فیصد کمی کرنے کا حکم

ڈی ایس ای یو، اعلیٰ تعلیم کے لئے دلی حکومت کی اسکیموں سے اسکالرشپ، مالی امداد اور دیگر امداد کے ذریعہ تمام مستحق طلباء کی بھی مدد کرے گا۔

ڈی ایس ای یو کا قیام اگست 2020 میں دہلی حکومت نے اپلائیڈ سائنس اور اسکل ایجوکیشن میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.