سینکڑوں کی تعداد میں کسان یونین کے کارکنان سڑک پر بیٹھ گئے اور روڈ بند کردیا گیا۔ شام ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا۔
اس راستے سے دہلی جانے والوں کو ڈی این ڈی اور کالندی کنج شاہین باغ کی جانب ڈائیورٹ کر دیا گیا لیکن مقامی انتظامیہ کی سمجھ بوجھ اور بات چیت سے کچھ گھنٹوں بعد راستہ کھلوا دیا گیا۔
تاہم کسان رہنماؤں نے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے اور یہ انتباہ کیا کہ اگر حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو دہلی جانے والی تمام سرحد کو بند کر دیا جائے گا۔
ضلع گوتم بدھ نگر صدر انیت کسانہ کی قیادت میں سینکڑوں کسان یہاں موجود تھے۔ اس دوران کسانوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔
مزید پڑھیں:
مختار انصاری کو یوپی میں جان کا خطرہ: افضال انصاری
ان کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار کسانوں کے حق کو دبانا چاہتی ہے اس لیے منفی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔