ETV Bharat / state

Mobile Robbery Case Arrested: موبائل لوٹ معاملہ میں بدمعاش گرفتار

دہلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے خلاف ڈکیتی کے درجنوں کیسز درج ہیں۔ Police Arrests Man in Robbery Case

بدمعاش گرفتار
بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 7:27 AM IST

نئی دہلی: دارالحکو مت دہلی کے پچھم وہار علاقہ میں بلیڈ سے لوگوں پر حملہ کرنے کا خوف دکھا کر لوگوں سے لوٹ پاٹ اور موبائل چھیننے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت وکاس عرف وکی کے طور پر کی گئی ہے۔Police Arrests Man in Robbery Case

بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار شدہ پچھم وہار علاقہ کے سونیا کیمپ کا رہنے والا ہے۔ اس کے پاس سے چوری کا مال برآمد ہوا ہے۔

ضلع کے ڈی سی پی پرویندر سنگھ نے اس معاملہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ شخص کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد کیسز درج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو مغربی وہار ایسٹ کے BG-5 مارکیٹ کے قریب ملزمین نے بلیڈ دکھا کر ایک شخص سے دو ہزار روپے نقد اور موبائل چھین لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شکایت کنندہ کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور ایس ایچ او پسم وہار ایسٹ کی نگرانی میں ہیڈ کانسٹیبل سندیپ اور راکیش کی ایک ٹیم ملزم کو پکڑنے کے لیے تشکیل دی گئی۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے، لیکن ان کی رہائش کا کوئی مستقل پتہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس ان تک نہیں پہنچ سکی۔

مزید پڑھیں:Moradabad News: پولس نے چوری کے الزام میں دو کو جیل بھیجا

بالآخر پولیس کو ذرائع سے ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ فی الحال پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.