ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا سے مقابلہ کررہے ڈاکٹر ہوٹل للت میں رہیں گے - دہلی میں کورونا

دارالحکومت دہلی میں واقع جی بی پنت اسپتال اور لوک نائیک اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی علاج کررہے ڈاکٹروں کی رہنے کا انتظام دہلی حکومت نے اب للت ہوٹل میں کیا ہے۔

دہلی میں کورونا سے مقابلہ کررہے ڈاکٹر ہوٹل للت میں رہیں گے

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 3:26 PM IST

کورونا جیسے وبائی مرض کے دوران ڈاکٹر بغیر روکے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہیں حکومت کی جانب سے ان ڈاکٹروں کی سہولیات سے متعلق تمام انتظامات کیے جارہےہیں۔جہاں ایک طرف ان ڈاکٹروں کو مکلمل حفاظت مہیا کرائی جارہی ہے، وہیں اس بات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے کہ ان کے رہنے اور کھانے میں کوئی مشکلات در پیش نہ ہو۔

دہلی میں کورونا سے مقابلہ کررہے ڈاکٹر ہوٹل للت میں رہیں گے

اسی سلسلے میں دہلی حکومت نے کورونا متاثر مریضوں کا علاج کررہے دو اہم ترین سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے رہنے کا انتظام دہلی کے سب سے بڑے ہوٹل میں کیا گیا ہے۔

دہلی حکومت کے صحت محکمہ کی جانب سے جی بی پنت اسپتال اور لوک نائیک اسپتال کے ڈاکٹر کی رہنے کا انتظام ہوٹل للت میں کی گئی ہے۔

ہوٹل للٹ کے 100 کمروں میں ان ڈاکٹروں کے رہائش کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیرصحت ستیندر جین نے اس سے متعلق ہدایت جاری کردیے ہیں۔

وہیں ہوٹل للت میں رہنے کے تمام اخراجات دہلی حکومت برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رام منوہر لوہیا اسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی علاج کررہے کچھ ڈاکٹروں اور نرسوں میں کورونا کی مثبت رپورٹ سامنے آنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سے حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے کہ ڈاکٹر اس انفیکشن سے مکمل طور سے دور رہیں۔کیونکہ کورونا کو ہرانے کی ذمہ داری ڈاکٹروں پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.