عبدالکریم ٹنڈا کا آج موتیابین کا آپریشن ضلع اسپتال میں کیا جائے گا جہاں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔
واضح رہے کہ عبدالکریم ٹنڈا پر متعدد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے کورٹ نے ٹنڈا کو اسی تعلق سے سزا سنائی تھی۔ انھیں غازی آباد کی ڈاسنا جیل کی ہائی سکیوریٹی بیرک میں رکھا جاتا ہے۔
ٹندا کو دہلی پولیس نے نیپال سرحد سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف غازی آباد کے مرادنگر علاقے میں بم دھماکہ کرنے کا الزام تھا۔
حالانکہ عبدالکریم ٹندا اب کافی بوڑھے ہوچکے ہیں اور ان کے بال بھی سفید ہوچکے ہیں اب ان کی بینائی بھی کافی کمزور ہوچکی ہیں۔